سیالکوٹ(رپورٹنگ آن لائن) کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار نے نوجوانوں کو ہنر حاصل کر کے ذاتی کاروبار شروع کرنے کا مشورہ دے دیا۔
اتوار کو اپنے ایک پیغام میں عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوان ہنر حاصل کر کے ذاتی کاروبار شروع کریں،حکومت مالی مدد کیلئے قرض اور ہنرمند بنانے کیلئے مکمل تربیت دے گی، عثمان ڈارنے کہا کہ مالی اور تکنیکی تعاون کی فراہمی کے شاندار موقع سے فائدہ اٹھائیں۔