عثمان بزدار

عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ،صفائی کے ناقص انتظامات پراظہار برہمی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پربرہم ہو گئے اور صفائی کے انتظامات کو بہتر

بنانے کا حکم دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مال روڈ، جیل روڈ،گلبرگ، کینال روڈ اورسرکلر روڈ کادورہ کیا،

بھاٹی چوک، فیروز پور روڈ اورگارڈن ٹاون میں شہری سہولتوں کا جائزہ لیاگیا،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور ویسٹ

مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی کارکردگی پر اظہار ناراضی کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ لاہور کی

سڑکوں کے گرد کوڑا کرکٹ کو فوری طور پر اٹھایا جائے۔