209

عثمان بزدار نے جیلوں میں بھرتیوں کی منظوری دے دی،،مرزا شاھد سلیم کی تعریف

جعفر بن یار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں پریزن ریفارمز پیکیج پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پنجاب کی جیلوں میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان
جیلوں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جائے۔عثمان بزدار
بھرتیاں سو فیصد میرٹ پر ہوں گی۔عثمان بزدار
عثمان بزدار

جیلوں کے ہسپتالوں میں میڈیکل افسروں کی بھرتیاں جلد شروع کی جائیں۔عثمان بزدار
جیلوں کے ہسپتالوں میں میڈیکل افسروں کو علیحدہ کیڈر میں تعینات کیا جائے گا۔عثمان بزدار
میڈیکل افسروں کو خصوصی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پریژن ریفارمز پیکیج پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کی ہدایت
سابق حکومتوں نے قیدیوں کو سہولتیں دینے پر کوئی توجہ نہیں دی۔عثمان بزدار
قیدیوں کے ساتھ ماضی میں سوتیلی ماں جیسا سلوک ہوتا رہا۔عثمان بزدار
ہماری حکومت نے قیدیوں کو ان کے بنیادی حقوق دینے کیلئے تاریخ ساز پریزن ریفارمز پیکیج دیا ہے۔عثمان بزدار
قیدیوں کومعیاری کھانے کی فراہمی کیلئے 500 ملین روپے کی منظوری دے دی ہے۔عثمان بزدار
اچھا کھانا قیدیوں کا حق ہے جو انہیں دیں گے۔عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جیل فاؤنڈیشن کے فنڈز کو قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلئے استعمال میں لانے کی ہدایت
جیل فاؤنڈیشن کے فنڈ قیدیوں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال میں لانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔عثمان بزدار
کنٹین پر قیدیوں کو مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔عثمان بزدار
معمولی سزاؤں کے قیدیوں کیلئے لیگل ایڈ کی فراہمی کا موثر طریقہ کار وضع کیا جائے۔عثمان بزدار
لیگل ایڈ کے ذریعے بے شمار قیدیو ں کو ریلیف مل سکتا ہے۔عثمان بزدار
جیلوں میں نئی بیرکس کی تعمیر کا کام مزید تیز کیا جائے۔عثمان بزدار

قیدیوں کیلئے گرم پانی کی فراہمی کیلئے گیزر لگانے کے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔عثمان بزدار
قیدیوں کیلئے ٹیلی فون کال کا دورانیہ بڑھانے کا جائزہ لیا جائے۔عثمان بزدار
قیدیوں کو کام کے عوض اجرت کی ادائیگی کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق کیا جائے۔عثمان بزدار
جیلوں میں مختلف بیرکس میں بند رشتے دار قیدیوں کی ملاقات کرانے کے حوالے سے جامع لائحہ عمل بنایا جائے اور اس حوالے سے رشوت لینے کی شکایات کا خاتمہ کیا جائے۔عثمان بزدار
قیدیوں کو ضروری اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کا شکایت نہیں ہونی چاہیئے۔عثمان بزدار
اس ضمن میں پیسے لینے کی شکایت پر فوری ایکشن ہوگا۔عثمان بزدار
میں 15 روز بعد اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لوں گا۔عثمان بزدار
پریزن اینڈ پریزنر ایکٹ 2021 کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔عثمان بزدار

پروبیشن اینڈ پیرول ایکٹ 2021 کا مسودہ بھی جلد حتمی منظوری کیلئے کابینہ کو پیش کیا جائے گا۔عثمان بزدار
جیویلائن جسٹس سسٹم رولز 2021 کا مسودہ بھی تیار کر لیا ہے۔عثمان بزدار
لاہور میں پریزن کمپلیکس بنایا جائے گا۔عثمان بزدار
جیلوں میں ٹی وی کیبل نیٹ ورکنگ کے ذریعے قیدیوں کو 8 سے 40 چینل دیکھنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ
29 جیلوں میں ٹی وی کیبل نیٹ ورکنگ مکمل ہو چکی ہے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ
جیلوں میں 250 نئے واش رومز اور 2889 واش رومز کی تعمیر و مرمت کی جا چکی ہے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ
قیدیو ں کو گھروں سے میٹرس اور تکیئے منگوانے کی اجازت دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ
سینٹرل جیل میانوالی، سینٹرل جیل فیصل آباد اور سینٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کو سولر پر منتقل کیا رہا ہے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ
اس مقصد کیلئے 150 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ
ہر ماہ جیلوں میں 2 بار میڈیکل کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ
9 جیلوں میں اضافی بیرکس بنائی جا رہی ہیں۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے پریزن ریفارمز پیکیج کے بارے میں بریفنگ دی
صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات و ااعلیٰ افسران کی اجلاس میں شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں