اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ممتاز سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی 9 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبد الستار ایدھی نے انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال قائم کی۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ عبد الستار ایدھی ہماری قوم کا انمول اثاثہ تھے، پوری قوم آج عبدالستار ایدھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبد الستار ایدھی نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لئے انسانیت سے ہمدردی کی مثال قائم کی۔