ایس ایس پی

عبداللہ احمد یار ایس ایس پی اینٹی وائلنس کرائم سیل کراچی تعینات

نیوز رپورٹر۔۔۔

پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ اٹھارہ کے آفیسر عبداللہ احمد یار کو ایس ایس پی، اے وی سی سی، سی آئی اے کراچی تعینات کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عبداللہ احمد یار کو جرائم کے خاتمے اور پولیس کا مورال بلند کرنے کےلیے ایس ایس پی سی آئی اے کراچی تعینات کردیا گیاہے۔

آئی جی پولیس سندھ مشاق احمد مہر نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

عبداللہ احمد یار کا تعلق پنجاب کے شہر حافظ آباد سے ہے۔ عبداللہ احمد یار اس سے قبل ایس پی سی ٹی ڈی سکھر، ایس پی ہیڈ کو آرٹر لارلڑکانہ، ایس پی ہیڈ کو آرٹر خیر پور میرس، ایس ایس پی (اے وی سی سی )  سی آئی اے کراچی اور ڈی پی او تھرپارکر سمیت دیگر اہم عہدوں پرخدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

قبل ازیں ایس ایس پی اے وی سی سی کے طورپر فرائض انجام دیتے ہوئے انہوں نے بہت سے اہم ٹاسک پورے کئے اور صوبے میں اغوا برائے تاوان جیسی وارداتوں میں واضح کمی پیدا کی۔

آئی جی سندھ نے فوری طور پر چارج لیکر ڈیوٹی سنبھالنے کی ہدایت کردی ہے۔جس کے بعد عبداللہ احمد یار نے چارج سنبھال لیا ہے۔