اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عباسی صاحب کرپشن کیسز پر بات کریں سانحہ پر سیاست نہیں۔
ڈاکٹر شہباز گل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل درباری کردار کے کالے کرپٹ لوگ ہیں، عوام کو حوصلہ دینے کے بجائے کرپشن میں لتھڑے لوگ ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم سانحہ مری کی وجہ سے صدمے میں ہے، مری میں عوام کی مدد سے انتظامیہ اور جوانوں نے امدادی کارروائیاں کیں، نااہلوں کا کرپشن کا حساب دینے کے بجائے اداروں پر تنقید منافقت ہے۔