احسن اقبال

عام آدمی رو رہا ہے ، عمران نیازی نے جو ملک کی تباہی و بربادی کی اس کی مثال نہیں ملتی، احسن اقبال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل سابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے جو ملک کی تباہی و بربادی کی اس کی مثال نہیں ملتی ،ہنستی بستی معیشت کو دو سال میں تباہ کر دیا، آج ملک میں عام آدمی رو رہا ہے اور ملک کا ستیاناس کر دیا گیا ہے۔

جمعرات کو اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہ رہبر کمیٹی سے بہت اچھی توقعات ہیں، تمام جماعتیں مل کر ایک متفقہ لائحہ عمل تیار کر رہی ہیں،تمام جماعتیں نالائق حکومت سے عوام کی جان چھڑوانے کےلئے فیصلہ کن لائحہ عمل دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی و بربادی جو عمران نیازی نے کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے، آج ملک میں عام آدمی رو رہا ہے اور ملک کا ستیاناس کر دیا گیا ہے، ہنستی بستی معیشت کو دو سال میں تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اس نالائقی اور تباہی سے کیسے نجات دلائیں، اپوزیشن مل کر سوچے گی