مصباح الحق

عامر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں ،پرفارم کریں تو ٹیم میں آسکتے ہیں، مصباح الحق

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں اور پرفارم کریں تو ٹیم میں آسکتے ہیں،اعظم خان کو لانے کیلئے کوئی دبائو نہیں تھا ، اعظم خان کو صلاحیتوں اور اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے لائے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ابوظبی میں ہونے کا امکان ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ ڈومیسٹک ایونٹس میں فیلڈنگ کا معیار اچھا نہیں ، شاہنواز دہانی اور حارث روف نے اچھا پرفارم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد عامر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں اور پرفارم کریں تو ٹیم میں آسکتے ہیں، محمد عامر سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں۔ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ اعظم خان کو لانے کیلئے کوئی دباو نہیں تھا ، اعظم خان کو ان کی صلاحیتوں اور اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے لائے۔