ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی تیسری بار دولہا بننے کی خبریں بھارتی میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر عامر خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ عامر خان تیسری شادی کا اعلان اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے فورا بعد کریں گے۔
کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ باکس آفس پر فلم کے چلنے کی راہ میں کوئی رکاوٹ یا مسئلہ آئے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ عامر خان اپنی ماضی کی ساتھی اداکاراﺅں میں سے کسی ایک سے شادی کررہے ہیں۔ اس سے قبل جب عامر خان اور کرن را ﺅکی طلاق کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں تو سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی طلاق کی وجہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا تھا۔