عامر خان 164

عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی

ممبئی(ر پورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور کرینہ کپور کی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ فلم فوریسٹ گمپ کا ہندی ری میک ہے۔ یہ 2022میں سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ فلم رواں سال 14 اپریل کو ریلیز ہونی تھی لیکن فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔

عامر خان پروڈکشن ہاس کے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر فلم کی ریلیز ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وجہ بتائی گئی کہ فلم مقررہ وقت پر مکمل نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے یہ فلم 14 اپریل کے بجائے اب 11 اگست 2022 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائی گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں