عامر خان

عامر خان کا نئے ٹیلنٹ کیلئے سالانہ چار فلمیں پروڈیوس کرنے کا اعلان

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی فلمی کیریئر میں ایک نیا موڑ لیتے ہوئے پروڈکشن پر توجہ مرکوز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ وہ اپنے پروڈکشن ہاﺅس کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ ان کا ارادہ ہے کہ وہ سالانہ چار سے چھ فلمیں پروڈیوس کریں تاکہ نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا جا سکے۔واضح رہے کہ عامر خان پروڈکشن میں لاپتا لیڈیز سمیت کئی فلمیں شامل ہیں جبکہ اداکار اپنی نئی فلم ستارے زمین پر میں پروڈیوسر اور اداکار دونوں کے طور پر کام کریں گے، جس میں جنیلیا دیشمکھ بھی شامل ہیں۔