ممبئی( رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ”گنگو بائی کاٹھیاواڑی” نے ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر کمال کردیا۔بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”گنگو بائی کاٹھیاواڑی” نے ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر زبردست کمائی کی ہے۔فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے گنگو بائی کا مرکزی کردار ادا کیا ہے اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس فلم نے عالیہ بھٹ کی کووڈ سے قبل ریلیز ہونے والی فلم ”راضی” کا بھی ریکارڈ توڑد یا۔
فلم ”گنگو بائی کاٹھیا واڑی” گزشتہ روز یعنی جمعہ کو ریلیز کی گئی تھی۔ بالی ووڈ کے معروف فلمی تجزیہ نگار ترن ا?درش نے فلم کی پہلے روز کی کمائی کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم نے ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر 10 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔