ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ‘ڈمپل کوئین’ دیپیکا پڈوکون کو برانڈ ویلیو کی دوڑ میں شکست دیتے ہوئے ان سے اہم اعزاز چھین لیا۔دیپیکا پڈوکون ممکنہ طور پر بالی وڈ میں اس وقت سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ ہیں لیکن ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک بالی وڈ اداکارہ کی برانڈ ویلیو دیپیکا پڈکون سے زیادہ ہے۔
فائنینشل اینڈ رسک ایڈورسری فرم ‘کرول’ کی حالیہ جاری رپورٹ میں بھارت کے سب سے زیادہ مہنگے سیلیبریٹیز کی رینکنگز میں آنے والی بڑی تبدیلیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔اگرچہ اب تک اس فہرست میں دیپیکا پڈوکون آگے تھیں لیکن اب عالیہ بھٹ نے دیپیکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فہرست میں 5واں نمبر حاصل کرلیا ہے۔
سیلیبریٹی برانڈ ویلیوایشن رپورٹ 2023 کے مطابق عالیہ بھٹ کی برانڈ ویلیو 101 عشاریہ ایک ملین ڈالر ہے جبکہ دیپیکا پڈوکون اس فہرست میں چھٹے نمبر پر اب دیپیکا پڈوکون ہیں جنکی برانڈ ویلیو 96 ملین ڈالر ہے۔عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون اداکاری کی دنیا میں نام کمانے کے ساتھ کاروباری دنیا میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔
جہاں عالیہ بھٹ اپنے کپڑوں کے برانڈ کے سبب بزنس کی دنیا میں مشہور ہیں وہیں دیپیکا پڈوکون نے کاسمیٹکس کے کاروبار کو اپنا رکھا ہے۔اس فہرست میں کیارا ایڈوانی کی ترقی قابلِ غور ہے کیونکہ اداکارہ 2022 کی رپورٹ میں 16ویں نمبر پر تھیں اور 2023 کی رپورٹ میں کیارا اڈوانی 12ویں نمبر پر جاپہنچی ہیں۔