عالیہ بھٹ 154

عالیہ بھٹ نے اپنے ہالی ووڈ ڈیبیو کی تصدیق کردی

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے ہالی ووڈ ڈیبیو کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اپنے ہالی ووڈ ڈیبیو کے بارے میں شائع ہونے والی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

سکرین شاٹ میں لکھا ہوا پڑھا جاسکتا ہے کہ’عالیہ بھٹ جلد ہی اسرائیلی اداکارہ گال گیڈوٹ اور اداکار جمی ڈورنن کے ساتھ انگلش فلم’ ہارٹ آف سٹون’ میں اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔عالیہ بھٹ کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے ان کی اس کامیابی پر مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں