ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کے نامور اسکرپٹ رائٹر اور گیت نگار جاوید اختر نے عالیہ بھٹ کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی میں ان کی شاندار اداکاری کو سراہاہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی بیٹی زویا اختر کے ساتھ ایکسپریسو ایونٹ میں ہندی سنیما کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔جاوید اختر نے کہاکہ عالیہ بھٹ کی اداکاری نے ان کی صلاحیتوں اور ورسٹائل ہونے کو نمایاں کیا ہے جبکہ وہ آج کے چند بہترین اداکاروں میں شامل ہیں۔