اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری کو ملک کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ 126 ویں سے بہتر ہو کر 98 ویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔
محسن نقوی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ کا 126 سے 98 ویں نمبر پر آنا ایک مضبوط کامیابی ہے۔ انشا اللہ، بہتری کا یہ سفر اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔









