کراچی(رپورٹنگ آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کمی کیساتھ 3335 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 47 ہزار 83 روپے ہوگئی۔