لاہور(رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عالمی منڈی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی جائے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی، پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پٹرول پر 80 روپے فی لٹر لیوی کا مکمل خاتمہ کیا جائے، کل قیمت میں 130 روپے فی لٹر کمی کی جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں قابل تعریف ہیں، خلیجی ریاستوں اور ایران کے درمیان حالات کو بہتر بنانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سعودی عرب نے تحمل کا مظاہرہ کیا جو قابل تعریف ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں ایران اور ترکیے کو شامل کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ کو فوری مکمل کیا جائے۔








