خام تیل

عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمت میں کمی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 2 سے 3 فیصد گری ہے۔

برینٹ خام تیل 64 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 60 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔علاوہ ازیں عالمی سطح پر گیس کی قیمت ڈیڑھ فیصد کمی کے ساتھ 3 ڈالرز 77 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 3 اپریل کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی ہوئی تھی۔