عالمی مارکیٹ 146

عالمی مارکیٹ میں7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1845ڈالر ہو گیا،مقامی مارکیٹوں میں بھی فی تولہ500روپے مہنگا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1845ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں500روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا1لاکھ27ہزار150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت429روپے کے اضافے سے1لاکھ9ہزار11روپے ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں