عالمی مارکیٹ 147

عالمی مارکیٹ میں31ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1754ڈالر ہو گیا

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں31ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1754ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں600روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ14ہزار100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت514روپے کے اضافے سے97ہزار822روپے ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں