کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں2ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1797ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔
آف پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں400روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ12ہزار400روپے اور 343روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت96ہزار365روپے پر جا پہنچی ۔









