سونے 146

عالمی مارکیٹ میں12ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1748ڈالر ہو گئی

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں12ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1748ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں100روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ4ہزار100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت86روپے کے اضافے سے89ہزار249روپے پر آ گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں