کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بدھ کو بھی اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھی گئی.
جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 1 لاکھ 38 ہزار 400 روپے کاہوگیا اسی طرح دس گرام سونے کابھاو 258 روپے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 656 روپے ہوگیاتاہم عالمی صرافہ میں ایک اونس سونا17ڈالر کم ہوکر 1816 ڈالر پر آگیا ۔