سونے کی قیمت 175

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1817ڈالر پر مستحکم رہی

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1817ڈالر پر مستحکم رہی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں350روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ11ہزار روپے ہو گئی اسی طرح300روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت95ہزار165روپے ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں