وزیراعظم شہباز شریف 120

عالمی عدالت انصاف کا غزہ اور رفح پر اسرائیلی جارحیت روکنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کا غزہ اور رفح پر اسرائیلی جارحیت روکنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے،امید ہے عالمی برادری اسی طرح کشمیر کے محکوم عوام پر بھی توجہ دے گی۔

ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ اور رفح میں جنگ بندی کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ خوش آئند ہے،پاکستان کی جانب سے فلسطینی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر کے محکوم عوام پر بھی اسی طرح کی توجہ دی جائے گی جو سات دہائیوں سے بھارتی ظلم وستم کا سامنا کررہے ہیں اور انہیں ان کی بنیادی حق سے مسلسل محروم رکھا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں