نیر حسین بخاری 43

عالمی سطح اور با الخصوص خطے کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی مفاد ترجیح اولین بنانا ہوگی،نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ عالمی سطح اور با الخصوص خطے کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی مفاد ترجیح اولین بنانا ہوگی، ریاست ہے تو سیاست ہے اسلئے قومی اتحاد و اتفاق لازم ہے ،حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ افواج پاکستان اور قومی سلامتی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا ۔

اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہاکہ بیرونی دشمنوں کے آلہ کاروں فتنہ الخوارج کی مکمل بیخ کنی کیلئے افواج پاکستان کی پشت پر کھڑا ہونا لازم ہے۔ انہوںنے کہاکہ قومی خزانے کی زیادہ سے زیادہ بچت کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں،سرکاری حکومتی اخراجات کی ںچت کرکے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اور کابینہ ممبران آدھی تنخواہ لیں،صدر مملکت دفتر اور وزیراعظم دفتر کے سرکاری اخراجات میں 50فی صد کٹوتی کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ اہم ترین آئینی فوجی عدالتی عہدیداران کی پروٹوکول گاڑیاں کم سے کم استعمال ہوں۔

انہوںنے کہاکہ اشرافیہ اثاثہ جات اور زرائع آمدن پر جائز ٹیکس ادا کرے ،مالیاتی صنعتی و کاروباری گروپس رضاکارانہ طور پر قومی خزانے کے زخائر میں اضافہ کریں ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے سرکاری اخراجات میں آدھی کمی کر دی جائے ،تمام وزارتوں میں سرکاری پٹرول خرچ میں 40فی صد کمی کی جائے ،سرکاری حکومتی بیرونی دوروں میں عام پرواز استعمال کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے اشیا ضروریہ لوگوں کی دسترس میں لائی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں