نبیہ بری 25

عالمی تسلیم شدہ سرحدوں تک لبنانی فوج کی تعیناتی میں رکاوٹ اسرائیل ہے ،وزیراعظم

بیروت (رپورٹنگ آن لائن)لبنانی پارلیمان کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے جنگ بندی کے معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ لبنانی فوج جنوبی لیطانی کے علاقے میں 9 ہزار سے زائد اہل کاروں اور افسران کے ساتھ تعینات ہے اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں تک پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تاہم اس میں رکاوٹ اسرائیلی قبضہ ہے جو اب بھی جنوبی لبنان کی بڑی اراضی پر برقرار ہے اور یہ بات اقوام متحدہ کی فورسیونیفل” کی رپورٹوں سے بھی ثابت ہوتی ہے۔بری نے انکشاف کیا کہ امریکی خاتون نمائندہ مورگن اورٹاگس نے حالیہ دورے میں دو امور پر بات کی ،ایک اسرائیلی دعوی کہ اسلحے کی ترسیل شام سے جاری ہے اور دوسرا مذاکرات کا معاملہ .

ان کا کہنا تھا کہاسرائیل کا یہ الزام سراسر جھوٹ ہے، کیونکہ امریکا جو سیٹلائٹ سمیت فضائی نگرانی کرتا ہے، اچھی طرح جانتا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہو رہا”۔مذاکرات کے بارے میں بری نے وضاحت کی کہ ایک طریقہ کار موجود ہے جسیمیکانزم” کہا جاتا ہے، جو باقاعدگی سے اجلاس کرتا ہے، اور ضرورت پڑنے پر شہری یا فوجی ماہرین کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے.

جیسا کہ بلیو لائن یا سمندری سرحدوں کے تعین کے دوران ہوا تھا۔جہاں تک تعلقات کے معمول پر آنے کی بات ہے بری نے کہامجھے یقین ہے کہ لبنانی عوام اس کو مسترد کر دیں گے”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں