اقوام متحدہ (رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ایک یادگاری اجلاس منعقد کیا ۔ بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ موجودہ حالات میں عالمی برادری کو مزید اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے اور غزہ میں جامع اور دیرپا جنگ بندی کو یقینی بنانے اور لڑائی کو دوبارہ شروع ہونے سے روکنے کے لیے مزید فعال اقدامات کرنے چاہئیں۔ صدر شی نے کہا کہ ہمیں جنگ کے بعد کی گورننس اور غزہ کی تعمیر نو میں “فلسطینی گورننس” کے اصول کو برقرار رکھنا چاہیے.
فلسطینی عوام کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیے اور خطے کے ممالک کے جائز تحفظات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ ہمیں غزہ میں انسانی صورتحال کو جلد از جلد بہتر کرنا چاہیے اور فلسطینی عوام کے مصائب کو کم کرنا چاہیے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ “دو ریاستی حل” پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے جلد از جلد سیاسی حل کے لیے بھر پور کوشش کی جانی چاہئے ۔ چین اس مقصد کی تکمیل کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔









