الیگزانڈر ووچچ

عالمی برادری چینی صدر کے 3 ستمبر کو کئے جانے والے خطاب کی معترف

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشزم مخالف جنگ کی 80 وین سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کی گئی تقریر نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی۔ بین الاقوامی ماہرین کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پھنگ کی تقریر نے چین کی بین الاقوامی عدل و انصاف کے تحفظ کیلئے پختہ عزم کا اظہار کیا، اور انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تکمیل کے لئے دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اظہار بھی کیا ہے ۔ تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ تاریخ کو یاد رکھیں، امن کو فروغ دینا دیں اور انسانی مستقبل کو بہتر بنانے کے اقدامات کریں۔

کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اولین سیکرٹری اور کیوبا کے صدر ڈیاز کینل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی اہم تقریر تمام فریقوں کو مزید منصفانہ اور معقول عالمی نظام کی تعمیر کے لئے مائل کر رہی ہے تاکہ تمام ممالک کو مساوی ترقی کے مواقع حاصل ہوں۔ چین انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی وکالت کرتا ہے، جو عالمی ترقی میں پختہ اعتماد کرتا ہے۔

سربیا کے صدرالیگزینڈر ووچیچ کا کہنا تھا کہ یادگاری تقریب شاندار اور متاثر کن تھی، اس شاندار تقریب نے ہمیں چین کی ترقی کی کامیابیوں کو دیکھنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔ صدر شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں ترقی کے راستے پر گامزن ہونے اور عالمی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھنے کے چین کےعزم کو دوہرایا جو آج کی دنیا کی ضرورت ہے۔

جاپان کے سابق وزیراعظم ہاتویا ما یوکیو نے کہا کہ جاپان کے ماضی کی جارحانہ جنگ نے بہت سی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ ایک جاپانی کے طور پر، بطور جاپان کے سابق وزیراعظم، میں نے پچھتاوے اور معافی کے جذبات کے ساتھ یادگاری تقریب میں شرکت کی۔ میرا خیال ہے کہ ماضی کی تاریخ کا سامنا کرنا ضروری ہے، تاریخ سے سبق سیکھنا اور آنے والی نسلوں کو تعلیم دینا چاہئے۔

بین الاقوامی ماہرین نے کہا کہ جیسے کہ صدر شی نے کہا، تاریخ ماضی کو رکھتی ہے، اور مستقبل کو روشن کرتی ہے۔ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ چار عالمی انیشی ایٹوز ممالک کو اقوام متحدہ کے ساتھ بین الاقوامی نظام کو بنیادی طور پر برقرار رکھنے اور ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کی تعمیر کے لئے رہنما خطوط فراہم کرتے ہیں ، جو بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔