اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ عالمی برادری غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبری ایلا کیووس بیرن نے ایوان ِصدر میں ملاقات کی جس میں چیئرمین سینیٹ ، محمد صادق سنجرانی ، اور سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے بھی شرکت کی۔صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ عالمی برادری غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے۔
صدر عارف علوی نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاو?ن سے بیگناہ لوگوں کو انسانی حقوق کی پامالی کا نشانہ بنا رہا ہے، بھارت نے کشمیر کے بے گناہ لوگوں پر دہشت گردی کا راج مسلط کر رکھا ہے۔صدر عارف علوی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو اذیت میں مبتلارکھنا ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
صدر عارف علوی نے کہاکہ امید ہے کہ بین الپارلیمانی یونین بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔
صدر نے وفد کو حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی سے بھی آگاہ کیا۔دونوں فریقین نے پاکستان اور میکسیکو کے مابین تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔