مولانا فضل الرحمان 44

عالمی برادری بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا نوٹس لے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں استصوابِ رائے کے انعقاد کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا نوٹس لے۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ 5 فروری ظلم کے خلاف جدوجہد، حق کی حمایت اور آزادی کی تحریک کا دن ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ انصاف کے نام پر قائم اقوام متحدہ کشمیر کیلئے کب عملی اقدامات کرے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیر کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں