واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے
ایران کی یورینیم کا ذخیرہ 10 گنا سے زیادہ ہونے کے اعلان کے بعد دنیا کو اس حقیقت کو سمجھنا ہوگا کہ تہران سے کیا گیا جوہری
معاہدہ ماضی کا قصہ ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پومپیو نے ٹویٹرپر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ عالمی برادری کو ایران کے
خلاف متحد ہونے کے ساتھ ساتھ تہران پر سخت پابندیاں عاید کرنا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ دباؤ اور جامع مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا
بہترین حل ہیں۔ویانا میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز نے جون کے آخر میں ایک فیصلہ جاری کیا
جس میں تین یورپی ممالک ، برطانیہ ، جرمنی اور فرانس نے ایران کی جوہری خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی تھی۔ ان ملکوں
کا کہنا تھا کہ ایران نے عالمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو دو مشکوک مقامات کا دورہ کرنے کی اجازت نہ دے کر
شکوک وشبہات میں اضافہ کررہا ہے۔ پچھلے آٹھ سالوں کے دوران ایران کے خلاف اس بین الاقوامی تنظیم
کا یہ پہلا تنقیدی فیصلہ تھا۔









