راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن کے فروغ کیلئے ہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں، پاک فوج امن کیلئے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق اقوام متحدہ کے 76 ویں عالمی دن پرنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے آزمائش کی ہر گھڑی میں قربانیاں دی ہیں، امن کیلئے انسانیت کی خدمت کے حوالے سے نمایاں تاریخ ہے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے غیرمتزلزل عزم کی مثال ہیں۔