اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں پنجاب، اسلام آباد، کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ٹالنے کی بدنیتی کر رہی ہیں۔
انہوںنے ماہ رمضان میں اٹھائے گئے حکومتی اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغان کارڈ ہولڈرز کو رمضان میں پاکستان چھوڑنے کا حکم اچھا اقدام نہیں ہے۔
طویل عرصے سے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے حکمرانوں کی دلچسپی پر بات کرتے ہوئے نائب امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔