عاطف اسلم 159

عاطف اسلم کی ڈرامے میں انٹری، مداح پہلی جھلک کے دیوانے ہو گئے

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)رواںماہ کے آخر میںنشرکئے جانے والے ڈرامہ سیریل”سنگ ماہ ”کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے جس میں گلوکار عاطف اسلم کو دیکھا جاسکتا ہے ۔عاطف اسلم کے ٹی وی ڈیبیو کی پہلی جھلک نے ان کے مداحوں کو دیوانہ کردیا جس کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی عاطف اسلم ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ڈرامہ سیریل ” سنگ ماہ ”سال 2016 میں نشرکی جانے والی بلاک بسٹر سیریل ”سنگ مرمر”کا سیکوئل ہوگا۔

سیف حسن کی ہدایتکاری میں بننے والے اس ڈرامے میں نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، کبری خان، میکال ذوالفقار اورعمیر رانا شامل تھے۔اداکاری میں یہ عاطف اسلم کا پہلا تجربہ نہیں ہوگا اس سے قبل وہ سال 2011 میں شعیب منصور کی فلم بول میں کام کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں