عاطف اسلم 173

عاطف اسلم کا شاہد آفریدی کی وائرل ویڈیو پر ردعمل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) معروف گلوکار عاطف اسلم نے شاہد آفریدی کی بیٹی کی ان کی آواز میں اسما الحسنی سننے کی ویڈیو پر ردعمل دے دیا۔انہوں نے شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو یوں اسما الحسنی سنتا دیکھنا اور سیکھنا میرے لیے حیرت انگیز تجربہ ہے۔عاطف اسلم نے ویڈیو شیئر کرنے پر شاہد آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کے ساتھ گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں اسماالحسنی سنتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔سابق کپتان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ زندگی کے سفر کے دوران اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے اور اپنے چھوٹے چھوٹے لمحوں کو پسند کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں، الحمد اللہ فیملی ٹائم۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں