عاصم اظہر

عاصم کے کانسرٹ میں میرب کے نعرے، ردِعمل توجہ کا مرکز

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنے کانسرٹ کے دوران فینز کی جانب سے سابقہ منگیتر میرب علی کا نام پکارے جانے پر صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے رد عمل دے دیا۔

عاصم اظہر اپنے سپر ہٹ گانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں لیکن اپنی لو لائف کے سبب بھی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔2019 میں ہانیہ عامر سے محبت کا باقاعدہ اظہار اور 2022 میں اچانک علیحدگی کے بعد ماڈل و اداکارہ میرب علی سے منگنی کرنا ان کی زندگی کی کبھی نہ مٹنے والی کہانی میں لکھا جا چکا ہے۔

عاصم اظہر کو ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد بھی شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کے کانسرٹس میں بھی فینز ہانیہ عامر کا نام ضرور لیتے تھے۔اب میرب علی سے بریک اپ کے بعد عاصم اظہر کہ میں کانسرٹ میں پھر سے ایسے ہی منچلے پہنچے لیکن اس دفعہ ہانیہ عامر نہیں بلکہ میرب علی کا نام پکارا گیا۔سوشل میڈیا پر اس لمحے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں کرائوڈ یک زبان ہو کر میرب کا نام لیتا نظر آیا۔