سعد رفیق 270

عارف علوی نے عمران خان کی غلامی کر کے ایوان صدر کو بے توقیر کر دیا‘ سعد رفیق

لاہور(رپورٹنگ آ ن لائن) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی غلامی کر کے ایوان صدر کو بے توقیر کر دیا ہے‘پی ٹی آئی حکومت کی قانون سازی کا مقصد مخالفین کو ٹھکانے لگانا ہے‘آرڈیننس لگانے والی فیکٹری زمیں بوس ہونے والی ہے‘شیخ رشید ڈکٹیٹر ‘ریلوے میں آتے ہی تباہی مچا دی ‘اعظم سواتی کو ریلوے کی الف ب بھی نہیں آتی۔

پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں نیب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی قانون سازی کا مقصد مخالفین کو ٹھکانے لگانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس لگانے والی فیکٹری زمیں بوس ہونے والی ہے، آئین میں آرڈیننس کی مخصوص حالات میں گنجائش ہے لیکن عارف علوی نے عمران خان کی غلامی کر کے ایوان صدر کو بے توقیر کر دیا ہے۔

ریلوے کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ڈکٹیٹر ہیں، انہوں نے ریلوے میں آتے ہی تباہی مچا دی جبکہ اعظم سواتی کو ریلوے کی الف ب بھی نہیں آتی، اچھے آدمیوں کو موقع ہی نہیں دیا جا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں