عابدہ عثمانی

عابدہ عثمانی کی تنقید، سول سوسائٹی کا اداکارہ سے اظہار یکجہتی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ عابدہ عثمانی کی سابقہ اداکارہ نگرس پر تنقید کا معاملہ۔ لاہور میں اداکارہ نرگس سے اظہار یکجہتی کے لیے سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔۔
اداکارہ عابد عثمانی نے نرگس کا حج قبول نہ ہونے کا کہا تھا جس پر اداکارہ نے جامعہ نعیمہ سے رجوع کیا۔۔ جامعہ نعیمہ کے دارالافتا کی جانب سے اس معاملے پر فتوی دیا گیا۔۔ فتوی میں کہا کہ اداکارہ عابدہ عثمانی کا بیان خلاف شرع ہے ۔عبادت کے قبول ہونے یا نہ ہونے کا اختیار اللہ کے پاس ہے، اداکارہ نرگس کو جہنمی کہنا شرعا جائز نہیں۔۔ فتوی میں واضح کیا گیا کہ صدق دل سے توبہ کرنے سے توبہ قبول ہوتی ہے۔۔۔

ادکارہ نرگس پر تنقید کے خلاف مال روڈ چیئرنگ کراس پر سول سوسائٹی کے ارکان نے اداکارہ نرگس کے حق میں چیئرنگ کراس پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی جانب سے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے تھے جن پر نرگس کے حق میں نعرے درج تھے ۔دوسری جانب اداکارہ عابدہ عثمانی نے سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ حج جتنے مرضی کر کے آئی ہو، حج قبول نہیں ہونا، تمہارے پاس پیسہ ہے جتنے مرضی حج کر لو۔اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے

سابقہ اداکارہ نرگس بارے عابدہ عثمانی کے بیان پر مختلف مذہبی رہنماؤں کا ردعمل اور فتاوی سامنے آئے ہیں، اداکارہ نرگس نے پاکستان کے معروف دارالافتا جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو لاہور سے بھی فتویٰ لیا ہے، اداکارہ نرگس نے اپنے سوال میں کہا تھا کہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عابدہ عثمانی نامی ایک خاتون نے اپنے ذاتی عناد و بغض کی وجہ سے میری ذات پر بلاوجہ

عابدہ عثمانی
عابدہ عثمانی
کی اور یہ الفاظ بولے ہیں۔