طیب اردون 38

طیب ایردوآن نے او آئی سی ارکان سے انرواکی زیادہ امداد کی اپیل کردی

انقرہ(رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کی بے گھر کر دیے گئے فلسطینیوں کے لیے قائم کی گئی ایجنسی ‘انروا’ ترکیہ میں اپنا دفتر کھولے گی۔

دفتر دارالحکومت انقرہ میں کھولا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اس موقع پر مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ ‘ انروا’ کے لیے زیادہ سے زیادہ امداد کا سامان پیدا کریں۔

یاد رہے اقوام متحدہ کے اس ادارے پر اسرائیل نے غزہ جنگ کے تناظر میں پابندی لگا رکھی ہے کہ یہ جنگ زدہ اہل عزہ کی مدد نہ کر سکے۔ اسرائیل کی طرف سے یہ پابندی پچھلے سال لگائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں