ریاض ( رپورٹنگ آن لائن)مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریزیڈنسی نے الممسجد الحرام کے اندر خدمات کا ایک مربوط نظام مرتب کیا ہے۔
اس نظام کے تحت ایام تشریق کے دوسرے دن طواف وداع(الوداعی طواف)کرنے کے لیے عجلت میں حاجیوں کو وصول کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔ میمڈیارپورٹس ککے مطابق اتھارٹی اس سال کے حج کے لیے اپنے آپریشنل پلان کے مطابق عازمین کے ہجوم کو وصول کرنے کے لیے اپنی تمام توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائی ہے۔
یہ منصوبہ المسجد الحرام میں متعلقہ حکام کے ساتھ شراکت کے ساتھ ہجوم کا انتظام کرتا ہے اور 12 اور 13 تاریخ کو الوداعی طواف کے دوران حجاج کرام کو مخصوص علاقوں کی طرف ہدایت دے کر تنظیمی منصوبوں کی کامیابی کو یقینی بناتا ہے۔ یہ منصوبہ مطاف کے علاقے کی تمام منزلوں کی تیاری اور مسجد حرام کی مکمل صلاحیت کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے سکیورٹی کے ترجمان کرنل طلال بن شلہوب نے تشریق کے دوسرے دن عجلت میں جانے کا ارادہ رکھنے والے حجاج کرام پر زور دیا کہ وہ اپنے سروس فراہم کرنے والوں کی طرف سے روانگی کے وقت تک اپنے کیمپوں میں ہی رہیں۔
وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان نے منظور شدہ منصوبوں کے مطابق حفاظتی اور تنظیمی کوششوں کو جاری رکھنے کی توثیق کی۔ اس منصوبے کا مقصد ضیوف الرحمن کی حفاظت کو اس وقت یقینی بنانا ہے جب تک کہ وہ اپنی رسومات مکمل کرکے بحفاظت گھر واپس نہ پہنچ جائیں۔