لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) طلبا کے ب فارم کے اندراج کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع دے دی گئی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 31 مارچ تک تاریخ میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کے ب فارم کے اندراج کا معاملہ، طلبا کے ب فارم کے اندراج کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ طلبا اب 31 مارچ تک ب فارم کا اندراج کرواسکیں گے۔ اس سے قبل ب فارم جمع کروانے کیلئے 28 فروری آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ صوبہ بھر میں ابھی تک 88 فیصد بچوں کے ب فارم کا اندراج ہوسکا ہے۔ سکول ایجوکیشن کیمطابق تاریخ میں توسیع نادرا آفس میں رش کے باعث کیا گیا ہے۔
اشتہار
160
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









