مردان (رپورٹنگ آن لائن ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ طلباء ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں،تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،طلباء اللہ پر ایمان اور محنت پر یقین رکھیں پھر کامیابی آپکے قدم چومے گی ،بڑے عہدے اس لیے ملتے ہیں کہ آپ اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں،کورونا کی وجہ سے چیلنجز آئے سمارٹ لاک ڈاون میں پر تنقید کی گئی آج پوری دنیا ہماری پالیسی کو سراہ رہے ہیں ۔
منگل کے روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مردان میں انٹر کے نتائج کے اعلان کے موقع پر تقسیم انعامات کی تقریب کے بعد پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبائ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں طلبائ محنت کو اپنا شعار بنائیں ہمارے پیغمبر نے علم حاصل کرنے کو فرض قرار دیا ہے تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتامسلمانوں نے تلوار کی وجہ نہیں بلکہ علم کی وجہ ترقی کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کیا جائے گا مساوی تعلیم سے طلباءاعلیٰ عہدوں پر فائز ہوسکیں گے
پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا طلباء اللہ پر ایمان اور محنت پر یقین رکھیںانسان جو سوچ سکتا ہے وہ ممکن ہو سکتا ہے محنت کر کے آپ بڑے آدمی بن سکتے ہیں۔
انہو ںنے مزید کہا کہ بڑے عہدے اس لیے ملتے ہیں کہ آپ اللہ کی مخلوق کی خدمت کریںخدمت کرنے والے کو صدیوں یاد رکھا جاتا ہے بڑے عہدے سے کام لینا اصل مقصد ہونا چاہیے محنت سے آپ بھی ملک کے وزیر اعظم اور قدیر خان بن سکتے ہیں ہم نے ملکرملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے،
ملک میں اب اچھا وقت آنے والا ہے ہمارا ملک ہر چیز سے مالا مال ہے۔ انہو ںنے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے چیلنجز آئے سمارٹ لاک ڈاون میں پر تنقید کی گئی آج پوری دنیا ہماری پالیسی کو سراہ رہی ھے کورونا کی وجہ سے چین اور انڈیا میں تباہی ہوئی اللہ کا شکر ہے کل پنجاب میں کورونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی عید پر شہری احتیاط کریںآئندہ سال سے یکساں تعلیمی نصاب رائج کیا جا ئے گا ملک میں مدرسوں کا اہم کردار ہے،طلباءخوش فہمی اور غلط فہمی کا شکار نہ ھو مدارس کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
مدارس میں بھی متفقہ اصلاحات نافذ کریں گے مدارس کو مین سٹریم میں لائیں گے طلباء کی ترقی ان کے دین میں ہے طلبائ اللہ پر ایمان اور محنت پر یقین رکھیں