ہائیکورٹ 13

طالبعلم کو تعلیم کیلئے بیرون ملک جانے سے روکنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ،امیگریشن حکام طلب

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے تعلیم کے لیے بیرون ملک جانے والے طالب علم کو جہاز سے اتارنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور امیگریشن حکام کو طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے شہری نور اسلام کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ترکی کے تعلیمی ادارے میں داخلہ حاصل کیا ہوا ہے،باچا خان ائیرپورٹ پشاور سے 17 فروری کو ترکی جانے والے جہاز سے امیگریشن حکام نے اتار دیا،بیرون ملک سفر سے روکنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی،لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے 24 فروری کو ترکی جانے والے جہاز سے پھر امیگریشن حکام نے اتار دیا،

ایف آئی اے اور امیگریشن حکام جہاز اتارنے کی کوئی وجہ نہیں بتا رہے،درخواست گزار کو تاخیر سے ترکی پہنچنے سے تعلیمی نصاب مکمل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔درخواست گزار کے مطابق اس کے خلاف نہ تو کوئی مقدمہ درج ہے اور نہ ہی کسی تحقیقاتی ادارے کو مطلوب ہے۔ استدعا ہے کہ تعلیم کے لیے ترکی جانے کی اجازت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں