جو بائیڈن 142

طالبان کے خلاف دفاع افغان افواج کی ہی ذمہ داری ہے، جو بائیڈن

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ کا افغانستان میں فوجی مشن 31 اگست کو مکمل طور پر اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کا افغانستان میں فوجی مشن 31 اگست کو مکمل طور پر اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا اور افغانستان کی عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکیوں کی ایک اور نسل کو 20 سالہ جنگ میں دھکیلنا نہیں چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں