طالبان

طالبان کا صوبائی دارالحکومت مقام پر قبضہ، افغان حکومت کے لیے دھچکا

کابل(رپورٹنگ آن لائن)طالبان نے افغانستان میں صوبہ نمروز کے دارالحکومت زرنج پر قبضہ کر لیا ہے، جس کی صوبے کے نائب گورنر روح گل خیرزاد نے بھی تصدیق کر دی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پہلا صوبائی دارالحکومت ہے، جس پر باغیوں نے قبضہ کیا ہے۔ خیرزاد نے بتایا کہ زرنج پر طالبان کے قبضے کا کافی عرصے سے خطرہ تھا تاہم وفاقی حکومت نے صوبائی حکام کی نہ سنی۔

طالبان نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے شہر کی تمام تر سرکاری عمارات اور اہم دفاتر پر قبضہ کرنے کا کہا ۔ دریں اثنا جنوب مغربی افغانستان میں ایران کی سرحد کے پاس ایک اور شہر پر طالبان کے قبضے کی رپورٹیں ہیں، جن کی فی الحال حکومتی ذرائع سے تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔