اشرف غنی

طالبان نے ظاہر کر دیا انہیں امن کی کوئی خواہش نہیں، اشرف غنی

کابل (رپورٹنگ آن لائن)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان نے ظاہر کر دیا کہ انہیں امن کی کوئی خواہش نہیں۔عیدالاضحی کی نماز کے بعد خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ یہ عید افغان فوج کی قربانیوں ،جرات کے احترام میں انکے نام کی ہے، گزشتہ ہفتے حالیہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے منصوبہ بندی پر کام کرتا رہا۔

اشرف غنی نے کہا کہ ملک میں ملیشیا بنانے اور آمریت کی کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے ظاہرکردیا انہیں امن کی کوئی خواہش نہیں، ہم اسی بنیاد پر فیصلے کریں گے۔