انوار الحق احدی 36

طالبان رجیم میں سرمایہ کاری کے لیے حالات خطرناک ہوچکے ہیں،سابق وزیر خزانہ

کابل(رپورٹنگ آن لائن)سابق افغان وزیر خزانہ انوار الحق احدی نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم میں سرمایہ کاری کے لیے حالات انتہائی خطرناک ہوچکے ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ افغانستان پر سرمایہ کاری کے لیے ضروری فریم ورک تک موجود نہیں، قانونی فریم ورک کا فقدان ہے۔

انوار الحق احدی کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں پر طالبان حمایت یافتہ افراد کی اجارہ داری ہے، افغانستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سیکیورٹی اور تربیت یافتہ افراد موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی پابندیاں، معاشی پالیسیوں کی عدم موجودگی سرمایہ کاری کو محدود کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں