برطانیہ 157

طالبان حکومت کے ساتھ کام کرنے سے متعلق فیصلہ قبل از وقت ہوگا،برطانیہ

لندن (ر پورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ابھی قبل از وقت ہے کہ نام نہاد دولت اسلامیہ کے خاتمے کے لیے برطانیہ طالبان کی حکومت کے ساتھ کیسے اور کب کام کرے گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انھوں نے کہا کہ اس کا تعین ان وعدوں کی تکمیل پر ہوگا جو طالبان نے انسانی حقوق کے حوالے سے کیے ہیں۔ ‘

اس مرحلے پر یہ فیصلہ قبل از وقت ہے کہ آیا ہم طالبان کے ساتھ آگے کام کریں گے اور کیسے،اس کا انحصار اب سے ہونے والے اقدامات پر ہوگا،ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ ہم ان پر دباؤ ڈالیں گے کہ ان معیاروں اور دعوؤں پر پورا اتریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں